ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سکم پر چین کی دھمکی:سرحد سے فوری طور پر فوج ہٹائے ہندوستان، تبھی ہوگی بات

سکم پر چین کی دھمکی:سرحد سے فوری طور پر فوج ہٹائے ہندوستان، تبھی ہوگی بات

Thu, 29 Jun 2017 20:11:47    S.O. News Service

بیجنگ،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سکم سرحد پرہندوستان اور چین کی فوج آمنے سامنے کھڑی ہیں۔اس کے سبب حالات کا جائزہ لینے آرمی چیف بپن راوت جمعرات کو سکم پہنچے۔اس دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ہندوستان سے اپنی فوج کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگ نے کہا کہ ہم ہندوستان سے اپنی فوج کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان معاہدے اور بات چیت کے لئے یہ پہلی شرط ہے۔بتا دیں کہ ایک ہفتے سے شمال مشرقی ریاست سکم سے ملحق چین کے سرحد پر کشیدگی ہے۔چین نے ہندوستانی فوجیوں پر سرحد میں گھسنے اور سڑک کی تعمیر کا کام روکنے کا الزام لگایا ہے۔چینی فوج نے ہندوستان کے دو بنکروں کو توڑ دیا اور کہا کہ یہ چین کی سرحد میں بنے ہوئے تھے۔بیجنگ سے بھی چین سخت پیغام دے رہا ہے اور سرحد پر ماحول بگاڑنے کا الزام مسلسل لگا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں سکم سیکٹر کے ڈوگلاگ میں چین کی جانب سے سڑک بنانے کی ہندوستانی فوجیوں نے مخالفت کی۔اس کے بعد چینی فوجیوں نے سکم سیکٹر میں ہندوستان کے دو بنکروں کو توڑ دیا۔چین اسے اپنی سر حد میں بتا رہا ہے۔ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوج کی اس کارروائی کی مخالفت کی۔اس کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی آمنے سامنے کھڑے ہیں۔دراصل چین سرحد پر ہندوستان نے اپنی تیاریاں مضبوط کی ہیں۔پرانے بنکروں کی جگہ نئے بنکروں کی انڈین آرمی کے تعمیراتی کاموں کو چین ہضم نہیں کر پا رہا ہے اور اسے اشتعال انگیز کارروائی بتا رہا ہے۔
 


Share: